ایران میں جنگ کے سائے میں110 جوڑوں کی اجتماعی شادی

 اجتماعی شادیوں کی تقریبات کی اس مہم کے لیے لاکھوں افراد نے رجسٹریشن کرائی تھی
تہران(آئی این پی )ایرانی حکومت کے تبلیغی پروگراموں کے تسلسل اور سڑکوں پر موجود حکومتی حامیوں کے جم غفیر کے ساتھ ساتھ اب تہران سے 110 جوڑوں کی شادی کی تقریب امام حسین سکوائر میں منعقد  ہوئی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ اجتماعی شادیوں کی تقریبات کی اس مہم کے لیے لاکھوں افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔جنفدہ مہم کے زیر اہتمام یہ اجتماعی شادیاں ایک ایسے حالات میں شروع کی گئی ہیں جب تھی جب ہ ایران کو سیاسی اور اقتصادی بحرانوں، بڑے پیمانے پر ملک گیرمظاہروں اور حالیہ برسوں میں دو حالیہ جنگوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب ایرانی حکومت نے اپنے حامی رضاکاروں کے لیے ہتھیاروں کے تربیتی کورسز کا آغاز کیا ہے۔ ادھر  جنگ اور مستقبل کے بارے میں فکرمند کچھ شہریوں نے ان حکومتی اقدامات کو پروپیگنڈا اور پریشان کن قرار دیا۔