ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک بالائی علاقوں میں بارش، برفباری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک، رات کو سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے