لیونل میسی 21 ویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار، رونالڈو سمیت دیگر ستارے پیچھے رہ گئے

لیونل میسی 21 ویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار، رونالڈو سمیت دیگر ستارے پیچھے رہ گئے

انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو کینیڈین جریدے لی ژورنال ڈی کیوبیک کی جانب سے اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دیا گیا ہے۔

میسی نے اس فہرست میں اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ این ایف ایل لیجنڈ ٹام بریڈی اور تاریخ کے کامیاب ترین تیراک مائیکل فیلپس جیسے عالمی اسٹارز بھی ان کے پیچھے رہے۔یہ فہرست دنیا بھر کے 25 بااثر ترین ایتھلیٹس پر مشتمل ہے، جنہیں غیر معمولی کامیابیوں، اعزازات اور عالمی اثر و رسوخ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ دیگر شامل کھلاڑیوں میں ٹینس اسٹار سرینا ولیمز، تیز ترین انسان یوسین بولٹ، اور باسکٹ بال کے لیبرون جیمز شامل ہیں۔حیران کن طور پر فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں دسویں نمبر پر رہے، جہاں انہوں نے نوواک جوکووچ، سمون بائلز اور کوبی برائنٹ جیسے کھلاڑیوں کے پیچھے رہ کر جگہ بنائی۔