امریکی B-1 بمبار طیارہ ایران پر حملے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گیا، لیکن اس دوران اسے یورپی ممالک کی فضائی حدود سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
طیارے کو فرانس، پرتگال اور اسپین نے فضائی حدود فراہم نہیں کیں۔اس وجہ سے امریکی طیارے کو بحیرۂ روم اور بحرِ اوقیانوس کے اوپر سے طویل راستہ اختیار کرنا پڑا۔یورپ نے امریکی جنگی جہازوں کے لیے اپنی فضائی حدود فی الحال بند کر رکھی ہیں، جس کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی آپریشنز کے دوران امریکی طیاروں کو مخصوص راستے اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔
یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور یورپی ممالک کی محتاط پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔