کویت کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے، آگ لگنے کی اطلاعات

کویت کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے، آگ لگنے کی اطلاعات

کویت کی اہم آئل ریفائنری مینا الاحمدی پر متعدد ڈرون حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں ریفائنری کے کچھ حصوں میں آگ لگ گئی ہے، تاہم فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر کچھ یونٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔بعض رپورٹس کے مطابق کویت نے کچھ ریفائنریز کے آپریشن عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ یہ حملے خطے میں جاری کشیدگی، خاص طور پر ایران، اسرائیل اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں خاص طور پر توانائی کے مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے عالمی تیل کی سپلائی پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔