ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری کو دوبارہ نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اس دوسرے میزائل حملے میں ریفائنری کے فیول ٹینک اور انڈسٹریل ایریا کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور آسمان دھوئیں کی لپیٹ میں آ گیا۔اسرائیلی حکام نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اور تیل کی پیداوار مکمل طور پر بند نہیں ہوئی۔ فی الحال اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ ایران نے حیفہ ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا، جس میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور بجلی کی عارضی بندش ہوئی تھی۔