بھارت، افغانستان اور اسرائیل کے مفادات مشترکہ ہیں :سابق بھارتی فوجی افسر

تینوں ممالک کا مرکزی ہدف پاکستان ہے‘اسرائیل پاکستان سے اس لئے دشمنی رکھتا ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے:راجیش پاور 
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے خلاف افغانستان، بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کا ایک نیا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ سابق بھارتی فوجی افسر کرنل (ر) راجیش پاور  نے ہوشربا انکشافات کرتے  ہوے کہا ہے کہ بھارت، افغانستان اور اسرائیل کے مفادات مشترکہ ہیں اور ان کا مرکزی ہدف پاکستان ہے۔ اسرائیل پاکستان سے اس لئے دشمنی رکھتا ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ کے حالیہ انکشافات نے ان تینوں ممالک کی مشترکہ سازشوں کا پردہ چاک کیا ہے، جن کا مقصد پاکستان کی سلامتی کو نشانہ بنانا ہے۔ ان انکشافات سے بھارت کی پاکستان مخالف پالیسی اور افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت میں اس کا کردار واضح ہو گیا ہے۔کرنل راجیش پاور  نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی مالی امداد فراہم کر رہا ہے، جبکہ ان تنظیموں کو ہتھیاروں اور انٹیلی جنس فراہم کرنے کا کام اسرائیل کر رہا ہے۔