سندھ بھر میں گیارہ سوسے زائد ،کراچی میں 550بچے خسرہ کا شکار ہوئے، ضلع شرقی میں 5،خیر پور میں 10بچے انتقال کرگئے
کراچی (خصوصی رپورٹ)کراچی سمیت سندھ بھر میں خسرہ کی وباء پھیل گئی، خسرہ سے سندھ میں 17بچے انتقال کرگئے، جبکہ صوبے میں 1100سے زائد بچے خسرہ کا شکار ہیں، ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل کرا دیئے گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر قائد سمیت سندھ بھر میں خسرہ کی وباء زور پکڑگئی ہے، رواں برس 2ماہ کے دوران خسرہ سے سندھ میں 17بچے انتقال کرگئے، سندھ میں اب تک گیارہ سو سے زائد بچے خسرہ کا شکار ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے 8 مارچ تک 1100 سے زائد بچے خسرہ سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 17 بچے خسرہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 2ماہ کے دوران کراچی میں 550 بچے خسرہ کا شکار ہوئے، ضلع خیر پور میں 10، کراچی کے ضلع شرقی میں 5 بچے انتقال کرگئے۔ سکھر، جیکب آباد میں 1،1 بچہ خسرہ سے ہونے والی پیچیدگیوں سے انتقال کرگیا۔