جنوبی وزیرستان :سانگہ میں خسرہ سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق

 جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
 جنوبی وزیرستان (یواین پی)جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وادی شکئی اور سانگہ میں خسرہ سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم سے انکاری تھے۔محکمہ صحت صحت نے بتایاکہ ڈاکٹرز نے بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت کی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ تحصیل شکئی میں خسرہ کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ ہے۔