اقلیتی کوٹے پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم

  متعلقہ ادارے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کی جائے،محکمہ خزانہ کے پی
پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند اقلیتی برادری کے افراد کے لیے خوشخبری،صوبائی حکومت نے اقلیتی کوٹے پر بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی ۔اس سلسلے میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے تمام انتظامی محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے مختص کوٹے پر نئی بھرتیوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے۔محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خالی آسامیوں پر بھرتی شروع کی جائے۔