برکت نالہ سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، بی گلہ کے قریب 45 سالہ شخص مردہ ملا
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹائون میں برکت نالہ سے ایک نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیاطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاش کو نالے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کییپولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کی شناخت اور قتل کے محرکات سمیت تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔ایدھی ترجمان کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے بی گلہ کے قریب تقریباً 45 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ متوفی کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی تھادوسرا واقعہ غالب مارکیٹ کے علاقے گرو مانگٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں سے تقریباً 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ ابتدائی طور پر وہ بھی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو ایدھی رضاکاروں کی مدد سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیاپولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔