انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔