سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نئی تاریخ ساز بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نئی تاریخ ساز بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے دن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ٹریڈنگ کے دوران، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ کر نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ یہ اضافہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے ایک مثبت سنگ میل ثابت ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حالیہ دنوں میں اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی آئی ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک مثبت ترقی ہے۔