سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج نئی بلندیاں عبور کر گئی، ڈالر بھی گراوٹ کا رجحان دکھا رہا ہے
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ افتتاحی سیشن میں 100 انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1,46,33,78 پر پہنچ گئی۔ یہ ایک نئی ریکارڈ سطح ہے، کیونکہ گزشتہ روز بھی انڈیکس نے ایک لاکھ 46 ہزار کا ہدف عبور کیا تھا۔دوسری جانب، امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 282.40 روپے پر آ گیا، جو کہ گزشتہ روز 282.56 روپے تھا۔ اس کمی کے باعث روپیہ مضبوط ہو رہا ہے اور مالی مارکیٹ میں مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔