ویٹی کن سٹی(آئی این پی)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس نے ہسپتال سے نیا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اٹلی کے اخبار کو لکھے گئے خط میں ذمے دارانہ صحافت پر بھی زور دیا اور کہا ہے کہ صحافی کے الفاظ صرف الفاظ نہیں ہوتے وہ حقائق ہوتے ہیں جو انسانی ماحول کو بناتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ذہنوں، الفاظ اور زمین کو فتنے فساد سے پاک کرنا ہے، جنگ صرف تباہی برپا کرتی ہے ہمیں تنازعات کا حل پیش کرنا ہے۔