جرمن کارساز کمپنی آڈی کا ساڑھے 7ہزار ملازم فارغ کرنے کا اعلان

 برلن (آئی این پی ) کار ساز کمپنی ووکس ویگن کے لگژری برانڈ آڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ چند سالوں میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرے گا، جو جرمنی کی آٹو انڈسٹری میں جاری مشکلات کی تازہ ترین علامت ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ 2029 تک جرمنی میں واقع اپنے پلانٹس سے ساڑھے سات ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی۔ یہ فیصلہ کمپنی کے ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ طے پانے والے ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد لاگت میں کمی اور آڈی کی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں منتقلی کو آسان بنانا ہے۔