برازیل، چینی کمپنی بی وائی ڈی کو بلیک لسٹ کرنے پر اعلی افسر نوکری سے فارغ

برازیلیہ(آئی این پی )برازیل میں لیبر قوانین سے متعلق ایک بڑا تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی کو متنازع فہرست میں شامل کرنے پر ایک اعلی سرکاری افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جس نے حکومت اور لیبر انسپکٹرز کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے سیکریٹری برائے لیبر انسپیکشن لوئز فیلپے برانڈا دی میلو کو اس وقت برطرف کیا گیا جب انہوں نے لیبر وزیر لوئز مارینہو کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی وائی ڈی کا نام ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کردیا جن پر مزدوروں کو حکومت کے مطابق غلامی جیسی صورتحال میں رکھنے کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر لیبر نے واضح ہدایت دی تھی کہ بی وائی ڈی کو اس فہرست میں شامل نہ کیا جائے، تاہم میلو نے اس حکم کو نظر انداز کیا