واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل آرکائیوز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مقتول صدر جان ایف کینیڈی کے نومبر 1963کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہزار سے زائد فائلز اور 31ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔