خفیہ دستاویزات کیس، فیڈرل کورٹ نے ٹرمپ کیخلاف اقدامات روک دیئے

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا میں فیڈرل کورٹ آف اپیل نے خفیہ دستاویزات سے متعلق مقدمے میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اقدامات روک دیے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کے محکمہ انصاف کے خصوصی قانونی مشیر جیک اسمتھ کی درخواست پر کیا گیا، اس اقدام کا مقصد اس غیر معمولی صورت حال کا تجزیہ کرنے کے لیے وقت حاصل کرنا ہے جو ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کے نتیجے میں پیدا ہو گئی ہے۔