واشنگٹن (آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو وزیرصحت نامزد کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی کو بطور وزیر صحت نامزد کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے، امریکی عوام کو مختلف ویکسین سمیت صحت کے شعبے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے، کینیڈی جونیئر ان مسائل کو حل کریں گے اور امریکا کو ایک بار پھر عظیم اور صحت مند بنانے میں مدد کریں گے۔