عمان میں عیدالفطر پر 5 چھٹیاں ہوں گی

مسقط(آئی این پی )عمان نے 19 سے 23 مارچ تک عید الفطر کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ عمان نے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیل کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق، 19 سے 23 مارچ 2026 تک تعطیل طے کی گئی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تعطیل کی مدت ختم ہونے کے بعد 24 مارچ کو کام دوبارہ شروع ہو جائے گا