بجٹ کیلئے مشاورتی عمل 90 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے: وزیر خزانہ

 حکومت ٹیکس اور پالیسی اقدامات پر غور کرے گی تاکہ شعبے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے
    اسلام آباد(آ ئی این پی ) وزیر خزانہ   سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کے لیے مشاورتی عمل 90 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر محمد اورنگزیب سے بیمہ کمپنیوں کے سی ای اوز کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے بیمہ شعبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی ترقی کے لیے حکومتی تعاون کا اعادہ کیا۔بیمہ کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی کہ شعبے کے اثاثوں کی مالیت 2900 ارب روپے ہے، 20 ہزار براہ راست اور 2 لاکھ 34 ہزار بالواسطہ روزگار فراہم کیے جا رہے ہیں، اب تک 613 ارب روپے کے پریمیم وصول کیے گئے ہیں، 373 ارب روپے کے دعوے ادا کیے جا چکے ہیں