عالمی بینک نے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

 رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کیلئے استعمال ہو سکے گی ،18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو ں گے
اسلام آباد(آئی این پی )عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کی جانب سے  جاری اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کیلئے استعمال ہو سکے گی، قرض کی رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔عالمی بینک کی جانب سے  مزید  کہا گیا ہے کہ اس رقم سے غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔