پنجاب اسمبلی اجلاس میں سیاسی تقاریر پر ہنگامہ، وزیر خزانہ کا اپوزیشن پر سخت ردِعمل

پنجاب اسمبلی اجلاس میں سیاسی تقاریر پر ہنگامہ، وزیر خزانہ کا اپوزیشن پر سخت ردِعمل

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سیاسی گفتگو اور تقاریر پر شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں صوبائی وزیر خزانہ نے اپوزیشن ارکان کی تقاریر پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں گرما گرمی پیدا کر دی۔

وزیر خزانہ نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسمبلی کو سیاسی تقاریر کے لیے استعمال کیا گیا تو وہ ایسی گفتگو سننے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ارکان روزانہ ایک سزا یافتہ شخص کی تصاویر لہرا کر سیاسی بیانیہ تشکیل دیتے ہیں، جو پارلیمانی روایات کے منافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کو سیاسی جماعتوں کی میٹنگ ہال نہیں بننے دیا جا سکتا، جہاں روزانہ سیاسی تقاریر کا سلسلہ جاری رہے۔اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے، جس کے باعث ایوان میں شدید نعرے بازی، شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، اور اجلاس کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔