پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب، اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر نے اجلاس بلایا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے، جس کی ریکوزیشن اپوزیشن نے جمع کرائی تھی۔ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی، مہنگائی، امن و امان سمیت دیگر اہم امور زیربحث ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔