ٹیکس چوری، غلط معلومات اور اثاثے چھپانے پر سخت سزائیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے کے خلاف سخت اقدامات کی تجاویز منظور کر لیں۔ کمیٹی نے آڈٹ نہ کرانے، غلط معلومات فراہم کرنے اور قابلِ ٹیکس اثاثوں کو چھپانے پر جرمانوں کی حد میں نمایاں اضافہ کرنے کی تجاویز کی منظوری دے دی۔کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ:آڈٹ نہ کرانے پر جرمانہ 25 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا جائے۔غلط معلومات دینے پر بھی جرمانہ 25 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کیا جائے۔قابلِ ٹیکس اثاثوں کو چھپانے پر جرمانہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ایف بی آر حکام نے بتایا کہ جرمانہ 5 لاکھ روپے یا ٹیکس کی شارٹ فال کے 100 فیصد کے برابر ہوگا، جو بھی زیادہ ہو