ابو ظہبی سوڈان کی خانہ جنگی میں کسی جنگجو گروپ کی حمایت کر رہا ہے: محمد بن سلمان
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہے کہ ریاض اور ابوظبی کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ وہ غلط اطلاع ہو سکتی ہے جو متحدہ عرب امارات کو سعودی ولی عہد کے حالیہ واشنگٹن دورے کے بارے میں دی گئی۔ امریکی نیوز چینلز کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا ماننا ہے کہ ابو ظہبی نے اپنی حمایت یافتہ علیحدگی پسند جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) کی فورسز کو سعودی سرحد کے قریبی صوبوں میں متحرک کیا، غلط اطلاع ملنے کے بعد کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نومبر میں وائٹ ہاس کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ ابو ظہبی پر پابندیاں لگائی جائیں، کیونکہ وہ سوڈان کی خانہ جنگی میں کسی جنگجو گروپ کی حمایت کر رہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاض نے متحدہ امارات سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ اس کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔امریکی چینل کے مطابق شناخت ظاہر نہ کی شرط پر ایک اماراتی عہدیدار سے جب جھوٹی معلومات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا براہ راست جواب نہیں دیا