نوجوان نے بازارمیں گاڑی کھڑی کی، ہٹانے کا کہنے پر فائرنگ کردی
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں نشے میں دھت کارسوار کی بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ایس اے رحمان بازارمیں فائرنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی،مسلح نوجوان نے بازارمیں گاڑی کھڑی کی، جس سے ٹریفک رک گئی۔راہگیروں نے گاڑی ہٹانے کا کہا تو گاڑی کا ڈرائیور اور مالک طیش میں آ گیا۔،کارسوار نوجوان گالم گلوچ کرتے فائرنگ کرتا رہا۔پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی گئی ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم اور گاڑی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر زرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے،پولیس کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری ملزم ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت دیقانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا،ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔