نئی دہلی(آئی این پی )ایران امریکا امن معاہدے پر پوری دنیا پاکستانی کردار کی کامیابی کی معترف ہے اور ادھر بھارتی کانگریس مودی سرکار پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے۔ایران امریکا جنگ بندی اور امن معاہدے میں پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارت میں مودی حکومت پرشدید تنقید ہونے لگی، بھارتی اپوزیشن اور میڈیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اوراس کے سراہے جانے کو مودی سرکارکی ناکامی قراردے رہا ہے۔بھارتی جریدے دی ٹریبیون کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جے رام رامیش نے کہا کہ ایران امریکا امن معاہدے کو اسلام آباد ایم او یو قرار دیا جانا خطے میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت اور عالمی اثر ورسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔جے رام رمیش کے مطابق معاہدے کا نام اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ایشیا کے سیاسی اور سیکیورٹی منظرنامے میں پاکستان کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ بھارت کیلئے تشویش کا باعث ہے۔