نئی دہلی (آئی این پی)بالی ووڈ لیجنڈ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے راجیہ سبھا میں مون سون سیشن کے دوران آپریشن سندور پر بحث کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ 77 سالہ جیا بچن نے ایوان بالا میں خطاب کے دوران جذباتی انداز میں سوال اٹھایا کہ اس آپریشن کو سندور نام کیوں دیا گیا؟ خواتین کا سندور تو مٹا دیا گیا ہے۔