ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے محض مالی دائرہ اختیار کی بنیاد پر اپیل واپس کرنا قانونی طور پر درست نہیں تھا اور یہ ایک واضح قانونی غلطی ہے
لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے وراثتی سرٹیفکیٹ سے متعلق مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وراثتی جائیداد کی مالیت اپیل کے فورم کے تعین میں موثر نہیں ہوتی، جسٹس راحیل کامران شیخ نے واضح کیا کہ جانشینی (سکسیشن) سرٹیفکیٹ سے متعلق مقدمات میں اپیل کا فورم سکسیشن ایکٹ کے تحت ہی طے کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سکسیشن سرٹیفکیٹ کے کیسز پر عام دیوانی مقدمات کی مالی حد لاگو نہیں ہوتی، کیونکہ سکسیشن ایکٹ ایک خصوصی قانون ہے جو دیگر عام قوانین پر فوقیت رکھتا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے محض مالی دائرہ اختیار کی بنیاد پر اپیل واپس کرنا قانونی طور پر درست نہیں تھا اور یہ ایک واضح قانونی غلطی ہے