اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا) نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع 10 کروڑ روپے مالیت کی وراثتی جائیداد کے تنازع کو حل کر دیا ہے اور ہما بتول کو اس کا قانونی حصہ فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔شکایت گزار ہما بتول نے اپنے والد کی جائیداد میں اپنے حصے کے حصول کیلئے درخواست دی تھی، جس میں وہ اپنے دو بھائیوں اور والدہ کے خلاف قانونی دعوی لے کر سامنے آئی تھیں، فوسپا نے اس سلسلے میں سب سے پہلے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے جائیداد کی باقاعدہ الاٹمنٹ قانونی ورثا کے نام کروائی۔شکایت موصول ہونے کے بعد فریقین کے درمیان مصالحت کا عمل شروع کیا گیا اور بنیادی اختلاف جائیداد کی قیمت کے تعین پر تھا