سپریم کورٹ، نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف دیدیا

 عدالتی نظام کی بنیاد یقین، نظم و ضبط اور عدالتی احکامات کی حرمت پر ہے، اس لئے عدالتی احکامات کی پابندی ہر صورت لازم ہے: جسٹس صلاح الدین
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی زیتون بی بی کو وراثتی جائیداد کے مقدمے میں نصف صدی بعد حتمی ریلیف دیدیا۔عدالت عظمی نے 2022 کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے مخالف فریق کی نظرثانی خارج کرنے کا حکم واپس لینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔جسٹس منیب اختر، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، جبکہ فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا، سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عدالتی نظام کی بنیاد یقین، نظم و ضبط اور عدالتی احکامات کی حرمت پر ہے، اس لئے عدالتی احکامات کی پابندی ہر صورت لازم ہے، عدالتی رعایت کو محض رسمی کارروائی سمجھنا افسوسناک ہے