لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے 27 سال بعد بیوہ خاتون صدیقاں بی بی کو اپنے بھائی سے وراثتی جائیداد میں حصہ دلانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے خاتون کی اپیل پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس بات کا حکم دیا کہ بیوہ خاتون کو اس کے جائز وراثتی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ خاندانوں میں عام طور پر جائیداد کے حوالے سے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں، اور ایسے دعوں کو ثابت کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ جائیداد کو زبانی طور پر تحفے میں دینے کا دعوی کیا جائے