پناہ گزینوں کا عالمی دن آج منایا جائیگا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں(آج) 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ گزشتہ چند عشروں کے دوران دنیا بھر میں خانہ جنگی، مسلح تصادم اور قتل و غارت سے نہ صرف لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں بلکہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد جلاوطنی پر بھی مجبور ہو گئی۔ متعدد شہر کھنڈروں میں تبدیل ہو گئے اور معاشرتی زندگی بکھر گئی۔عالمی اقتصادی صورتحال کے تناظر میں دنیا بھر میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو خوراک، گیس، بجلی، پانی اور لباس سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ مجبوری کی حالت میں اپنا گھر بار اور وطن چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں تارکین وطن کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے