اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان افواہوں کی تردید کردی ہے ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی تعطل آیا ہے اور واضح کیا کہ محرم الحرام کی آمد کی وجہ سے دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں کچھ تاخیر ہوئی ہے، کیونکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی رسومات ادا کی جانی ہیں۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا کہ مذاکرات میں کوئی تعطل آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے عمل میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی بلکہ طے شدہ پلان کے مطابق اب ہمیں 60 روز کے اندر اندر دوسرے مرحلے کے ان مذاکرات کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو گئی ہیں اور پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کرانے میں انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے