امن مذاکرات میں کوئی بھی امریکا اور ایران کی نیک نیتی پر شک نہیں کر سکتا: اسحاق ڈار

 سعودی عرب، قطر، مصر اور ترکیہ نے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ
قاہرہ:(مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کوئی بھی جبکہ کوئی بھی امریکا اور ایران کی نیک نیتی پر شک نہیں کر سکتا۔ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں زیرِ بحث آئے گا اور انہیں یقین ہے کہ امریکا اور ایران بالآخر ایک حتمی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔العربیہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، مصر اور ترکیہ نے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، جبکہ کوئی بھی امریکا اور ایران کی نیک نیتی پر شک نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی، آئندہ 60 دن کے دوران آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ متوقع نہیں