مضافاتی علاقے بالڈ ہلز میں مسجد تقوی کی دیوار پر سپرے سے اسلامو فوبک تحریر لکھی گئی
سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈائی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے کچھ دن بعد آسٹریلوی شہر برسبین میں ایک مسجد کی بے حرمتی کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی برسبین کے مضافاتی علاقے بالڈ ہلز میں مسجد تقوی کی دیوار پر اسپرے سے اسلامو فوبک تحریر لکھی گئی۔مقامی پولیس کے مطابق 17 اور 18 دسمبر کی صبح نامعلوم شخص نے مسجد کی دیوار پر مغلظات لکھے۔مقامی پولیس نے اس واقعے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے بارے میں عوام سے اپیل بھی کی ہے۔مسجد کی انتظامیہ نے اس واقعے کو تکلیف اور تشویش کا باعث قرار دیا ہے