تھانہ کی سطح پر سائلین کے مسائل حل نہ ہوئے تو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہو گی:ڈی آئی جی فیصل کامران
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ قانون کا سہارا لے کر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنا ہم سب کا فرض ہے۔تھانہ کی سطح پر سائلین کے مسائل حل نہ ہوئے تو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پولیس فورم کا غلط استعمال اور جھوٹی درخواست دینے پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک دن دو دفعہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں اور پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ فیصل کامران نے فرداً فرداً شہریوں کے مسائل سنے، متعلقہ ایس ایچ اوز سے باز پرس کی۔ ایس پی کینٹ کو وراثتی جائیداد تقسیم پر جھگڑے کی انکوائری مارک کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر من و عن عملدر آمد کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کھلی کچہری میں بار بار آنے والے سائلین کا ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔ ا