جھوٹی درخواستیںدینے والوں کیخلاف شکنجہ تیار

 ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے معصوم شہریوں پرجھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف مقدمات درج  ہونگے،احکامات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)جھوٹی درخواستوں کے ذریعے شہریوں کو پریشان کرنے والے ہو جائیں ہوشیار۔ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے معصوم شہریوں پرجھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف مقدمات درج  ہونگے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کے دوران ڈویژنل ایس پیز کو احکامات جاری کر دیئے۔فیصل کامران کا کہنا تھا کہ شہریوں کی ڈرانے دھمکانے کیلئے چھوٹی درخواستیں دینابھی جرم ہے۔شہری انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے صرف حقائق پر مبنی موقف اختیار کریں۔انہوں نے جائیداد، لین دین کے معاملہ میں شہریوں کی شکایت پر ایس پی سٹی کوانکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسی طرح شہری کی ایس ایچ او مناواں کے خلاف جائیدا دمعاملہ میں جانبدار ہونے کی شکایت پر ایس پی کینٹ کو فریقین کوخود سننے اورایس ایچ او کے متعلق حقائق بتانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈی
 ایس پی ٹاؤن شپ کو جعلسازی کے ذریعے اراضی ہتھیانے کی انکوائری مارک کرتے ہوئے جعلی سازی ثابت ہونے پر کارروائی کا حکم دیا۔ اسی طرح ماں کی بیٹے کے خلاف شکایت پر ایس ایچ او شالیمار کو بزرگ خاتون کی مدد کرنے کی ہدایت کی گئی۔