ریلویز پولیس میں بھرتیوں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی قرار

لاہور(آئی این پی)محکمہ ریلوے نے ریلویز پولیس میں بھرتیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر freedman635 نامی اکانٹ سے ریلویز پولیس میں نئی بھرتی کے حوالے سے جاری ہونے والی ویڈیو جعلی ہے۔جعلی ویڈیو جاری کرنے کا مقصد معصوم شہریوں سے دھوکا دہی کے ذریعے پیسے ہتھیانا ہے لہذا عوام اس جعلی ویڈیو کلپ پر یقین نہ کریں۔ریلویز پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے اشتہار جاری ہونے پر باقاعدہ طور پر ریلویز پولیس کی آفیشل ویب سائٹ، سوشل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔