سیشن کورٹ میں بھرتیوں کا جعلی اشتہار وائرل

لاہور(کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر سیشن کورٹ میں بھرتیوں کے حوالے سے ایک جعلی اشتہار وائرل ہو گیا ،اشتہار کے باعث شہری بڑی تعداد میں درخواستیں لے کر سیشن کورٹ پہنچ گئے۔تاہم یہ اشتہار سوشل میڈیا پر کس نے وائرل کیا ،اس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔