ریلوے سکولوں اور سپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

بوگیوں کی مرمت، نئی کوچز کی خریداری اور جدید ٹریکنگ سسٹم پر کام جاری ہے:حنیف عباسی
 ریلوے کی بہتری کے لیے وزیر اعظم آفس مکمل تعاون جاری رکھے گا:رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیر ریلوے نے 9 ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریلوے سکولز و ہسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حنیف عباسی نے کہا  راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد اسٹیشنز کی صفائی میں نمایاں بہتری  ہوئی ہے ۔بوگیوں کی مرمت، نئی کوچز کی خریداری اور جدید ٹریکنگ سسٹم پر کام جاری ہے۔مسافروں کے لیے سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر ریلوے رانا ثنا اللہ نے اقدامات کو سراہااوریقین دلایاکہ ریلوے کی بہتری کے لیے وزیر اعظم آفس مکمل تعاون جاری رکھے گا۔