کسی فرد یا ادارے کو جازت نہیں وہ کسی دوسرے شہری کی ذاتی معلومات حاصل کرے
قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانہ یا قید کی سزا ہو سکتی ہے:ترجمان کی وضاحت
اسلام آباد(آئی این پی ) نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے واضح کیا ہے اتھارٹی کسی بھی فرد یا ادارے کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی دوسرے شہری کی ذاتی معلومات حاصل کرے، نادرا نے ماضی میں بھی کسی کو یہ اختیار نہیں دیا۔ایک انٹرویو میں نادرا ترجمان نے بتایا کہ نادرا آرڈیننس کی دفعات 28 اور 29 کے مطابق کوئی بھی شخص جو بغیر اجازت قومی رجسٹری کی معلومات کو افشا کرے، تشہیر کرے یا ان کا غلط استعمال کرے، وہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا۔ ایسے افراد کو جرمانہ یا قید کی سزا ہو سکتی ہے۔اسی طرح دفعہ 7 کے تحت صرف ان شعبوں کو مخصوص قواعد و ضوابط کے تحت کم سے کم درکار معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں جیسے کہ بینکنگ یا ٹیلی مواصلات کے مجاز ادارے۔سید شباہت علی نے نشاندہی کی کہ سوشل میڈیا پر بعض افراد ایسے غیرقانونی دعوے کرتے ہیں کہ وہ نادرا کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں مگر ان دعووں کی کوئی حقیقت یا ضمانت نہیں