گریڈ 17سے گریڈ 22تک ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پرآویزاں ہوں گی
اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹیرینز کی طرح سرکاری ملازمین بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں گے ، ایوان بالا میں سول سروس ایکٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، گریڈ 17سے گریڈ 22تک کے سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پرآویزاں کی جائیں گی۔جمعرات کو ایوان بالا میں چیرمین کابینہ کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن نے ایوان بالا میں سول سرونٹ ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی اس موقع پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ جس طرح پارلیمنٹرینزہر سال اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرتے ہیں اسی طرح ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر اداروں کی جانب سے یہ مطالبہ چلا آرہا تھا کہ گریڈ 17سے گریڈ 22تک کے ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات بھی صرف محکمے کی بجائے ویب سائیٹ پر بھی ڈالی جائیں