خیبرپختونخوا کے تمام انتظامی سیکرٹریز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

 پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے تمام انتظامی سیکرٹریز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔اس حوالے سے محکمہ انتظامی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق تمام سیکرٹری گزشتہ سال کے اثاثے ڈکلیئر کریں، انتظامی محکموں کے سیکرٹریز تمام اثاثوں اور آمدن کے ذرائع واضح کریں۔مراسلہ میں کہا گیا کہ سیکرٹریز کی ترقی کا انحصار اثاثہ جات کی ڈکلیریشن پر منحصر ہوگا۔