کراچی(خصوصی رپورٹ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 3 روزکے دوران کراچی کا مطلع زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔