محکمہ موسمیات کی ریاض میں آئندہ24گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی

 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے ریاض میں  آئندہ  24گھنٹوں کے دوران  ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش ریاض شہر سمیت متعدد گورنریٹس کو متاثر کرے گی جن میں الدلم، المزاحمیہ، ضرما، مرات، القدیہ، ثادق، حریملہ، درعیہ، رماح، الرین، حوطہ بنی تمیم، الحریق، الخرج، الغاط، الزلفی، المجمع اور شقرا شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سول ڈیفنس نے عوام سے اپیل  کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سرکاری ہدایات پر عمل کریں، خطرناک مقامات سے دور رہیں۔ حکام نے دعا کی ہے کہ یہ بارش علاقے کے لیے
 باعثِ رحمت  ثابت ہو۔