لاہور(خصوصی رپورٹ)دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی سروسز اتوار کی صبح اچانک متاثر ہوگئیں، دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو لاگ اِن اور پلیٹ فارم استعمال کرنے میں چند گھنٹے دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورڑن پر صارفین کو اکاؤنٹ عارضی طور پر دستیاب نہ ہونے کا پیغام موصول ہوا۔ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین نے بھی مسائل کی شکایات کیں۔ ویب سائٹس کی بندش مانیٹر کرنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بڑی تعداد میں صارفین نے خرابی کی رپورٹ کی۔ میٹا نے تاحال مسئلے کی وجہ نہیں بتائی۔