اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم میں پیدا ہونے والی فنی خرابی مکمل طور پر دور کر دی گئی ہے۔ سب میرین کیبل اب مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہو چکی ہیں۔